وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’’انھیں کینسر ہونے کی افواہیں جھوٹی ہیں‘‘ انہیں پیراتھائیرائیڈ کا مسئلہ ہے جس کا علاج صرف سوئٹزرلینڈ اور امریکا میں ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مرض پیراتھائیرائیڈ پر اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے دو ڈاکٹرز کے مطابق جن کے نام شائع نہیں کیے جا رہے، پیراتھائیرائیڈ کے مرض کا علاج پاکستان کے ہر بڑے شہر میں موجود ہے۔
تاہم چند گھنٹوں بعد اپ ڈیٹ کی گئی اس خبر میں ایک امریکی ڈاکٹر متین ہوتیانہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مرض کی بنیادی سرجری پاکستان میں ممکن ہے، لیکن دنیا کے بڑے ملکوں میں متعارف کروائی گئی نئی سرجری Minimally Invasive Surgery (MIS) فی الحال پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جدید سرجری کی یہ سہولت صرف امریکا اور چند بڑے ممالک میں موجود ہے۔