گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری سے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن ٹرسٹیز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق خدمتِ خلق فاؤنڈیشن ٹرسٹیز کے وفد کی سربراہی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کی۔
دورانِ ملاقات وفد نے صوبائی گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کا ایک اسپتال اور 12 ہیلتھ یونٹس ہیں لیکن مالی تنگی کے باعث اسپتال، ہیلتھ یونٹس اور ایمبولینس غیر فعال ہیں۔
ترجمان کے مطابق مسائل تفصیل سے سننے پر وفد نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔