سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پی پی پی کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کر دی۔
انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب پیپلزپارٹی امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی پی پی کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، جبکہ جماعت اسلامی لیاقت آباد سمیت اپنی دیگر نشستوں سے بھی محروم ہو گئی۔
انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 10 میں سے 8 نشستوں پر کامیاب ہو گئی۔
پیپلز پارٹی نے 3 چیئرمین، 1 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ ممبرز کی نشستیں جیت لیں۔
جماعتِ اسلامی کے امیدوار 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کر سکے، جماعت اسلامی نے 1 چیئرمین اور 1 وارڈ ممبر کی نشست پر فتح حاصل کی ہے۔