• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری برقرار، تعمیلی رپورٹ طلب

وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان پر تعمیل کی رپورٹ طلب کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دورانِ سماعت جج مبشر حسن استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان کی تعمیل کا کیا بنا؟ 

عدالت نے پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کر لی۔ 

بعد ازاں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید