سندھ ہائی کورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیس میں حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی سماعت ملتوی کرنے کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
جاری کردہ حکم نامے میں عدالت نے کہا ہے کہ عدالت سمجھتی ہے کہ وفاقی حکومت کو درخواستوں پر تحریری جواب جمع کرانا چاہیے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے ڈی جی) نے مؤقف اپنایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اس لیے سماعت نہ کی جائے۔
حکم نامے کے مطابق اے ڈی جی کے زبانی مؤقف پر کوئی رائے دیے بغیر عدالت سمجھتی ہے تحریری جواب جمع کرانا چاہیے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاق اور سندھ حکومت سے درخواستوں پر تحریری جواب جمع طلب کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔