واپڈا کے ترجمان نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتِ حال سے آگاہ کر دیا۔
واپڈا کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق تربیلا میں دریائے سندھ سے پانی کی آمد 27 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ منگلا میں دریائے جہلم سے پانی کی آمد 5 ہزار کیوسک، اخراج 32 ہزار کیوسک، جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 59 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 63 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 8 ہزار 700 کیوسک، اخراج 3 ہزار کیوسک، جبکہ نوشہرہ کے قریب دریائے کابل میں پانی کی آمد 13ہزار کیوسک، اخراج 13ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 37 لاکھ 90 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 27 لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 66 لاکھ 13ہزار ایکڑ فٹ ہے۔