• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل، تحقیقات میں پیشرفت

سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ صغراں کے ہمسایوں کا سی سی ٹی وی کیمرا اور ڈی وی آر تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے تصدیق ہوئی ہے کہ مقتولہ زارا گھر سے باہر ہی نہیں گئی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق اگوکی بازار سے بھی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ نوید اور ملزمہ نے ٹوکہ اور چھری خریدی۔

پولیس کے مطابق تمام ویڈیوز فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کےلیے فارنزک لیب بھجوائی جائیں گی جبکہ مقتولہ کے زیراستعمال 4 موبائل فون کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ صغراں، بیٹی یاسمین اور نواسا عبداللّٰہ مقدمہ میں گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈی این اے سے خاتون کی لاش کی حتمی شناخت کی جائے گی جبکہ شناخت کےلیے لاش کے سیمپلز لاہور فارنزک لیب میں بھجوا دیےگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید