• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے دوبارہ انکار


پاک فوج نے ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ بانی پی ٹی آئی سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہوگی۔

 برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں عسکری قیادت سے مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے فوج کی قیادت کے ساتھ بات چیت پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد سینیئر فوجی ذرائع نے برطانوی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات یا معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

گارڈین میں شائع رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی چند ماہ سے فوج سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش بھی کی، جس میں انہوں نے اپنی رہائی کےلیے فوج سے ڈیل کی کوشش کی تھی۔

برطانوی اخبار کے ایک سوال پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اپنی گرفتاری سے اب تک انکا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں لیکن وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے خواہاں ہیں۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی ماضی میں اپنی حکومت گرانے اور اپنی قید کی ذمے داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد کرچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید