عدالت عالیہ پشاورنے علی امین گنڈاپور کو دیے گئے عارضی ریلیف میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کےلیے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو دیے گئے عارضی ریلیف میں 17 دسمبر تک توسیع کردی۔
پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر وزیراعلیٰ کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے 2 لیٹر پیش کیے اور کہا کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمات کی تفصیلات متعلقہ کوارٹرز سے طلب کی ہیں۔
تحریری حکم نامے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ وہ آئندہ سماعت تک مقدمات کی تفصیل جمع کریں گے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کی جاتی ہے، درخواست گزار کو دیے گئے عبوری ریلیف میں 17 دسمبر تک توسیع کی جاتی ہے۔
عدالت عالیہ پشاور نے اس کے ساتھ ہی اگلی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔