• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی قیادت سے شکوہ کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، سلمان اکرم راجا و دیگر کو نام لے کر مخاطب کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، وقاص اکرم، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب سے گزارش ہے، ہم ڈیڑھ سال سے جیلوں میں ہیں، لیڈر شپ کے پاس وقت اور مہلت ہے تو کسی دن ہمارے پاس بھی تشریف لائے، اگر باہر بیٹھی لیڈر شپ ہمارے پاس آتی ہے تو ہوسکتا ہے کوئی بہتر مشورہ دے سکیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کا نقظہ نظر جاننے کی کوشش کرے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا 40 سال کا سیاسی تجربہ ہے، پارٹی قائدین سے گزارش ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کو انگیج کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین اس طرح آئین کی بالادستی کےلیے کم سے کم ایجنڈے پر یکسوئی بنانے کی کوشش کریں۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری سے گزارش ہے فیصلہ کریں وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتے ہیں، جمہوری قوتوں کے لئے اہم وقت ہے وہ کہاں کھڑا ہونا چاہتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید