• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 7 لاکھ 50 ہزار کردی گئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب میں کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ 50 ہزار کردی گئی۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کسان کارڈ کے لیے پورٹل کے ذریعے 12 لاکھ 89 ہزار درخواستیں وصول ہوئیں۔

کسانوں نے 3 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں، کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18 ارب روپے کی خریداری کی۔

ترجمان کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید