وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے کسی بھی یو اے ای کے فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب حکومت کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تقریباً 40 ارب روپے کا سر پلس تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تسلیم کرنے پر وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے اعداد و شمار درست کیے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب اپنا متعین سر پلس حاصل کرنے کیلئے صحیح راستے پر گامزن ہے۔