پنجاب میں فضائی آلودگی میں کمی ہوگئی، دن چڑھنے کے ساتھ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 187 پر آگیا، لاہوریوں نے 2 ہفتے بعد سورج کو دیکھا۔
اسموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن جاری ہے، دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں، ٹرکوں کے داخلے پر بدستور پابندی عائد ہے، 103 بڑی گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
تعمیراتی سامان لے جانے والی مال بردار گاڑیوں کی بھی سخت جانچ پڑتال کی گئی۔
سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہوا کے رخ کی تبدیلی اور مصنوعی بارش سے لاہور اور ملحقہ علاقوں میں اسموگ کم ہوئی، "ڈی ٹاکس پنجاب مہم" سے راولپنڈی سمیت تمام علاقوں میں اسموگ کی صورت حال میں بہتری ہوگی۔