بلوچستان کے شہر تربت میں دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تربت دھماکے میں ایس ایس پی سیریس کرائم ونگ ذوہیب محسن اور انکے خاندان کے 6 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ذوہیب محسن فیملی کے ہمراہ دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تربت کے نواحی علاقے میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے انسان کہلوانے کے لائق نہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔