لاہور(نیوزرپورٹر )عوامی رکشہ یونین نے کلمہ چوک میں ریلی نکالی اوردھرنادیا، یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ ایس او پیز کی مکمل پابندی کے ساتھ سکول اور کاروبار کھولے جائیں۔ جان لیوا مہنگائی کا خاتمہ اورایل پی جی مافیا کو لگام دی جائے۔ ڈاکو ناکے لگا کر رکشہ ڈرائیوروں کے 2،دو ہزار کے ناجائز چالانوں کا خاتمہ کیا جائے۔