لاہور(خبرنگار)تحریک انصاف وسطی پنجاب نے 24نومبر کے احتجاج کیلئے رابطہ عوام مہم شروع کر دی گئی ، اس سلسلے میں وسطی پنجاب کے صدر محمد احمد چٹھہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری بلال اعجاز نے ضلعی صدور اور تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جھوٹے بے گناہ مقدمات میں جیل کاٹ رہے ہیں، ان کی رہائی اور اس نظام کو بدلنے کیلئے جاری جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا 24نومبر کو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ، 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کیلئے احتجاج میں عام آدمی کو شامل کرنا ہوگا۔