لاہور (کرائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 56مقدمات درج کئے گئے اور 27افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 534افراد کو تقریبا 09 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے اور 135 افراد کو وارننگ جاری کی ۔