لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ویلفیئر کی تمام کیٹیگریز میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا اور رواں برس کے پہلے 10ماہ کے دوران 2 ارب روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر اقدامات پر خرچ کی گئی۔آئی جی نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی مد میں 69کروڑ 25لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو میڈیکل گرانٹ کیٹیگری میں 22کروڑ 91لاکھ روپے سے زائد دیئے گئے۔ پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 49کروڑ 28لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ تدفین اخراجات کی مد میں فورس کے اہلخانہ کو 05کروڑ 34 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ پولیس ملازمین کو ریٹائرمنٹ گرانٹس کی مد میں 26کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے ۔ گذارا الاؤنس کی مد میں ملازمین کے اہلخانہ کو 22 کروڑ 35لاکھ روپے سے زائد دئیے گئے۔ پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے اڑھائی کروڑ روپے دئیے گئے۔ ایمرجنسی امداد اور لیگل ایڈ کی مد میں ملازمین کو 02کروڑ 34لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔