• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ اورکشمیر میں مظالم انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کونظر نہیں آتے ،علماء

لاہور(نمائندہ خصوصی) غزہ اور کشمیر میں ہونے والے مظالم اور مظلوم بچوں عورتوں اور بوڑھوں پر گولہ باری انسانی حقوق کے ٹھیکے داروں کو نظر نہیں آرہی ۔ ہندو اور یہودی ظلم کی ہر حد کو پار کر چکا ہے اور عالم اسلام جواب دینے کی بجائے بے حسی کے ساتھ تماشہ دیکھ رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا زاہد الراشدی نےجامعہ شمسیہ اور جامعہ انوار العلوم میں تکمیل بخاری شریف اور فضلاء اور حفاظ کی دستار بندی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔