سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جس نے ملک کو معاشی طور پر تباہ کیا انہوں نے باہر بھی ملک کی بدنامی کی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ مذاکرات ہوں، بے شک تنگ گلی سے ہی راستہ نکلے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے کوئی شہادت نہیں دی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چالان کی نقول کی کاپیاں ہمیں نہیں دی گئیں، یہ کیس بڑا وقت لے گا۔