• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آ رہی ہے: شازیہ مری

شازیہ مری— فائل فوٹو
شازیہ مری— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت اور مظاہرین دونوں کو انتہائی لیول تک نہیں جانا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کو جمہوری حق سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں انتشار اور نفرت نظر آ رہی ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ دائرۂ کار میں رہتے ہوئے احتجاج ہم نے بھی کیا ہے، پی ٹی آئی نے احتجاج کر کے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، املاک کو نقصان پہنچایا اور انتشار پھیلایا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، یہ ملک کو نقصان پہنچانے میں لگی ہوئی ہے اور ملک کی نہیں صرف ایک شخص کی بات کر رہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سنجیدہ لوگ سامنے آئیں، تحریکِ انصاف غلط کر رہی ہے اور حکومت انہیں انگیج نہیں کر رہی تو وہ بھی غلط کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی رویہ اپنانا چاہیے اور حکومت کو بھی اپنے رویے میں لچک دکھانی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید