• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون بھی حرام ہے: مولانا طارق جمیل

اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل — فائل فوٹو
اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل — فائل فوٹو

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وی پی این حرام ہے تو پھر موبائل فون کا استعمال بھی حرام ہے۔

مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے  نہیں پتہ کہ کون سی شرعی کونسل نے یہ فتویٰ دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لیکن اگر وی پی این حرام ہے تو پھر تو موبائل بھی حرام ہے کیونکہ اس میں تو وی پی این کے بغیر ہی دیکھنے کے لیے اتنی چیزیں ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں وی پی این کو حرام قرار دینا درست نہیں ہے بلکہ یہ تنگ ذہنی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کیے جانے کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کو حرام قرار دے دیا ہے۔

 اسلامی نظریاتی کونسل کا یہ فتویٰ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید