• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج میں شامل شرپسندوں کے پاسپورٹ و شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر غور، ذرائع



فوٹو فائل
فوٹو فائل

اسلام آباد میں احتجاج میں شامل شرپسندوں کے پاسپورٹ و شناختی کارڈ منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔ 

وفاق میں تمام سرکاری اور اہم عمارتوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات اور جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں افغان مہاجرین کیمپوں کی جیو فنسنگ شروع کردی گئی، احتجاج میں شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ، شناختی کارڈ منسوخ کرنے اور سم بلاک کرنے کے معاملے  بھی زیر غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید