کوئٹہ میں عالمو چوک کے قریب اسکول وین ٹرین کی زد میں آ گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 3 طالبات زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق زخمی طالبات کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اتوار سے امریکا اور ایران کے ساتھ رابطے بڑھا دیے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت بجلی کے ترسیلی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آ رہی ہے۔
ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے۔
صدر آصف علی زرداری 25 سے 30 اپریل تک چین کا اہم دورہ کریں گے، دورے کے دوران وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا پچھلے 22 سال کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں بنیادی انفرااسٹرکچر کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے، ٹریفک کو مؤثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے تو آدھے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی فوجی طیاروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
لاہور کی تھانہ کاہنہ پولیس نے 2025ء میں مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یومِ چینی زبان کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہونے کے لیے چینی زبان میں مہارت بہت ضروری ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔
بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بروقت اطلاع پر کارروائی کر کے شادی تقریب رکوا دی گئی۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز بے رشیدآباد میں کارروائی کی، جس کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ڈیرا اسماعیل خان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے مختلف مرکزی و ذیلی شاہراہوں پر آمد و رفت محدود کر دی ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
شفاف امتحانات کے حوالے سے میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔