• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 نومبر کا احتجاج نند بھاوج کی لڑائی ہے: مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب — فائل فوٹو
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب — فائل فوٹو

سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک فرنچائز بن چکی ہے جس کی 24 نومبر کو بولی لگنی ہے۔

مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک جماعت کے بانی کو عدالت بلاتی ہے تو بیان دیتے ہیں مجھے پکڑا تو 9 مئی ہو گا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیے لیکن دائرے میں رہتے ہوئے کیے، انہیں دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی برباد کی ہوئی معیشت اور خارجہ پالیسی کو وزیرِ اعظم نے بحال کیا۔

سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسپتال بن رہے ہیں، کسان کارڈ مل رہے ہیں، ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے تو تکلیف کس چیز کی ہے؟

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج پر زمان پارک اور بنی گالہ کی لڑائی ہے، یہ گھر میں نند اور بھاوج کی لڑائی ہے، آپ ریاست پر حملہ آور ہیں کیونکہ بنی گالہ کی زمان پارک سے نہیں بنتی۔

قومی خبریں سے مزید