مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا فیصلہ خوش آئند ہے، انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے دیگر جعلی مقدمات میں بھی بانی پی ٹی آئی کو ضمانت ملے گی۔ عدالتوں سے پُرامید ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر حقیقی آزادی تحریک سے متعلق فیصلے کریں گے۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمیں اداروں کے سامنے کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی حکومت پی ٹی آئی احتجاج روکنے کےلیے تمام حربے استعمال کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی گئی۔