پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ مشق واریئر 8 کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی۔ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں 3 ہفتےطویل مشق ہر سال ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنا اور آئرن برادرز کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات مضبوط بنانا ہے۔