جڑواں شہروں کی موجودہ صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے تناظر میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں22 سے 25 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 سے 25 نومبر تک قائد اعظم یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سڑکیں دوبارہ کھلنے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں اور امتحانات دوبارہ شروع ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانات دوبارہ شروع ہونے سے پہلے کم از کم 3 دن کا وقت دیا جائے گا۔