• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: تیتر کا غیر قانونی شکار، چھاپہ مارنے والی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم قید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی میں روات کے علاقے کاہنہ میں تیتر کے غیر قانونی شکار پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے چھاپہ مارا، چھاپے پر روات پولیس نے ٹیم کو قید کرلیا اور اہلکاروں کو زد وکوب کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف پنجاب کی مداخلت پر ٹیم کو بازیاب کرایا گیا، ٹیم نے شکار کرنے والے شخص پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

اس معاملے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے دعویٰ کیا کہ شکار کرنے والا میرا رشتہ دار نہیں، واقعے کے وقت پولیس موجود نہیں تھی۔

دوسری طرف واقعے کی فوٹیج میں پولیس کی موجودگی دیکھی جاسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید