کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ دبئی پہنچ رہے ہیں ، ان کی آئی سی سی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔ اس ملاقات کے بعد آئی سی سی چیئرمین اور پاکستان کرکٹ بورڈ چیف محسن نقوی میں فون پر رابطہ ہوسکتا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تاخیر کا شکار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نئے چیئرمین جے شاہ کی جانب سے ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل شیڈول کے معاملے کوحل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پی سی بی نے وجوہات جاننے کیلئے 10 روز قبل آئی سی سی کو خط لکھا تھا مگر اس نے چپ سادھ رکھی ہے۔ آئی سی سی پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور اب اس معاملے کو ووٹنگ کیلئے بورڈ ممبران کے پاس لے جانے کا امکان ہے۔ براڈ کاسٹرز اور کمرشل پارٹنرز پاک بھارت میچ کے بغیر شیڈول تسلیم نہ کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں، ایسا نہ ہونے پر قانونی چارہ جوئی کا اشارہ دیا ہے۔