کراچی(اسٹاف رپورٹر)23 نومبر سےہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم پاکستان منگل کو پاکستان پہنچ گئی ،دو کھلاڑی ویزا ملنے کے بعد ٹیم کو جوائن کریں گے۔ جنوبی افریقا بلائنڈ کرکٹ ٹیم بدھ جبکہ دیگر ٹیمیں جمعرات کو لاہورآئیں گی ۔