• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلائنڈ ورلڈکپ: تیاری مکمل تھی، حکومت نے اجازت نہیں دی، بھارتی حکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ٹورنامنٹ ہفتے سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔ ورلڈ کپ سے بھارت دستبردار ہو چکا ہے۔ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس متعلق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کو خط لکھ دیاہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایونٹ میں شرکت کی کلیئرنس نہیں دی ، ہمیں افسوس ہے کہ ٹیم ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ تیاریاں مکمل کر رکھی تھیں، ہماری نیک خواہشات منتظمین کے ساتھ ہیں۔ دریں اثنا سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اصلاح الدین نے کہا کہ پہاڑوں سے بلند حوصلے رکھنے والے ہمارے بلائنڈ کرکٹرز نےعالمی میدانوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

اسپورٹس سے مزید