• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کرکٹر نذیر جونیئر شدید علیل، بورڈ و حکومت سے تعاون کی اپیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ آف اسپنرمحمد نذیر جونیئر شدید علیل اور لاہور کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔ ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے پہلے بھی بہت تعاون کیا ہے،اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ علاج اچھے طریقے سے ہو سکے۔
اسپورٹس سے مزید