• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے قریبی ساتھی، بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کے امریکا میں وارنٹِ گرفتاری جاری

گوتم اڈانی— فائل فوٹو
گوتم اڈانی— فائل فوٹو

امریکا نے بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر فراڈ کا الزام عائد کر دیا۔

62 سالہ بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کو بھارت سے امریکا لا کر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر ساڑھے 26 کروڑ ڈالرn کی رشوت ستانی کا کیس ہے اور وہ اس وقت بھارت میں ہے۔

امریکی پراسیکیوٹرز کے مطابق گوتم اڈانی پر فراڈ کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے، بھارتی تاجر پر رشوت دینے اور دھوکا دہی کا الزام ہے۔

بھارتی تاجر گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں جو کہ امریکا میں بھارتی سفارتی حکام کے سپرد کرنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اڈانی گروپ نے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گوتم اڈانی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی ہیں۔

انہیں طویل عرصے سے اپوزیشن کے سیاست دانوں کی جانب سے سیاسی تعلقات سے فائدہ اٹھانے کے الزامات کا سامنا ہے تاہم گوتم اڈانی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید