• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی اسنائپر ڈرونز شہریوں کو نشانہ بنانے لگے

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ویب سائٹ نے اسرائیل پر غزہ میں اسنائپر ڈرون کے استعمال کا الزام عائد کر دیا۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق غزہ میں ایسے درجنوں واقعات کی تفصیلات جمع کی ہیں، یہ اسرائیلی ڈرون کیمرے اور ریموٹ کنٹرول رائفل سے لیس ہیں۔

اس حوالے سے عینی شاہدین نے بھی تصدیق کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق غزہ میں چھوٹے ڈرونز نشانہ بازوں کی طرح ہدف پر گولیاں چلاتے ہیں، غزہ میں ان ڈرونز نے کئی شہریوں کو شہید کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 43 ہزار 985 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مجموع طور پر 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 3558 لبنانی شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید