امریکی شہر شکاگو میں فلسطینی شرٹ پہنے شخص سے بدسلوکی اور مارپیٹ پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون پر نفرت انگیزی پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 64 سالہ خاتون نے ریستوران میں فلسطینی امریکی نوجوان کو دھکے دیے، اس کے چہرے پر حملہ کیا۔
نوجوان نے اپنے بچاؤ کے لیے اپنی اہلیہ کے فون سے جوابی حملہ کیا۔
نوجوان پر تشدد کے مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ 16 دسمبر کو ہو گی۔