• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین نے پہلی بار برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ کیا ہے۔

یوکرین نے برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائل سے روس میں فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر بائیڈن یوکرین کو امریکی میزائلوں سے بھی روس پر حملے کی اجازت دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی اجازت کے بعد یوکرین نے روس کی فوجی تنصیب پر 6 امریکی بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق بریانسک پر حملے میں امریکی ساختہ میزائل استعمال کیے گئے۔

اس موقع پر روسی فضائی دفاعی نظام نے  5 میزائل مار گرائے تھے، جبکہ چھٹے میزائل کو نقصان پہنچا جس کا ملبہ فوجی تنصیب کے احاطے میں گرنے سے آگ لگی، جس پر قابو پالیا گیا تاہم میزائل حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید