• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام، گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کا اسٹینوگرافر معطل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیصل آباد میں گورنمنٹ چلڈرن اسپتال کے اسٹینوگرافر کو کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

ایم ایس ڈاکٹر ثاقب نے بتایا ہے کہ معاملے کی انکوائری کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی ہے، انکوائری کمیٹی 2 روزمیں رپورٹ پیش کرے گی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسٹینوگرافر اسپتال کے نام پر ٹھیکیداروں سے کروڑوں روپے لے کر بھاگ گیا ہے۔

اسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم نے اسپتال کے لیے مشینوں کی خریداری کے نام پر رقم لی، ملزم نے ٹھیکیداروں کو حکومتی بجٹ سے رقم واپس کرنے کا کہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید