• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ: دوسرے دن کے اختتام پر بھارت کو آسٹریلیا پر 218 رنز کی برتری حاصل

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنالیے ہیں۔

یشسوی جیسوال 90 اور کے ایل راہول 62 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ 

بھارت کو آسٹریلیا پر 218 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی ٹیم 104 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

آسٹریلیا کی تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں۔

جسپریت بمرا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہرشت رانا نے 3 اور محمد سراج نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی پہلی اننگز

واضح رہے کہ پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ 

بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہیں جا سکے تھے، نتش کمار 41، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا جبکہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید