• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 17 وکٹیں گر گئیں

تصویر بشکریہ کرک انفو
تصویر بشکریہ کرک انفو

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن  17 وکٹیں گر گئیں۔

پرتھ میں بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے۔ نتش کمار 41 ، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں، جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بعد ازاں کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 67 رنز اسکور کیے۔ ایلکس کیری سب سے زیادہ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

بھارت کے جسپریت بھمرا نے 4، محمد سراج نے 2 اور ہرشیت رانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید