سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کے لیے اربوں روپے بانٹے گئے۔
صوابی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم غیر منتخب پارلیمان سے منظور کرائی گئی۔
اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو بلیک میل کیا گیا، زور زبردستی اور ظلم سے انہوں نے قانون پاس کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی جنگ میں حصہ دار نہیں بننا چاہتے، تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں کام کریں۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کے ساتھ امن میں اپنا حق ادا کرنا چاہتے ہیں، امن کے لیے جو بھی حکومتی پالیسی ہے اسے پارلیمان میں پیش کیا جائے۔