لندن کے میوزیم میں سرخ سیارے مریخ کا خوبصورت آرٹ ورک دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے گرین وچ میں اولڈ رائل نیول کالج کے تاریخی ہال میں مریخ کی شاندار نمائش کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ تاریخی ہال میں لگے 21 فٹ کے اس آرٹ ورک کو آہستہ آہستہ گردش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مریخ کا یہ خوبصورت آرٹ ورک لیوک جیرم نے تیار کیا ہے اور دیکھنے والوں کو اپنے ہنر سے حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ تاریخی ہال میں مریخ کی نمائش کے دوران بیک گراؤنڈ میں بافتا اور آئیور نوویلو ایوارڈ یافتہ موسیقار ڈین جونز کی تخلیق کی ہوئی خصوصی کمپوزیشن کو چلایا گیا جسے اُنہوں نے سمندر، صحراؤں اور ناسا کی جانب سے بنائی گئی مریخ تک کے مشنز کی ویڈیوز کے بیک گراؤنڈ میں استعمال ہونے والی موسیقی کی دھنوں کو ملا کر بنایا ہے۔
اس نمائش میں آنے والے لوگ مریخ کے اس حیرت انگیز نظارے کو یاد گار بنانے کے لیے اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔