آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، شہر میں میں کسی بھی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمعے پر پابندی ہے۔
علی ناصر رضوی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد نے اپیل کی کہ شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی اور غیر قانونی عمل کا حصّہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیے ہیں۔