• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور کی قیادت میں قافلہ سی پیک روٹ پر اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔

عمر امین گنڈاپور کے قافلے میں بلوچستان اور پنجاب سے آنے والے قافلے بھی شامل ہیں۔

سوات سمیت ملک کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد روانگی کے لیے تیار ہے۔

 سوات کے میلا گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے کارکن جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج احتجاج ہو گا اور اسلام آباد جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی سے احتجاج میں شامل تمام قافلوں کی قیادت وہ خود کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور دیگر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے رینجرز، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

احتجاج کے پیش نظر حکومت نے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر دیے ہیں اور ڈی چوک پر بھی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ چھاپے اور گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید