• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج اور یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا: طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری— فائل فوٹو
طارق فضل چوہدری— فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج اور یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کرایا جاسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ازخود گرفتاریاں دیں، آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، جب پاکستان کے آگے بڑھنے کی بات ہوتی ہے ان کو فساد یاد آ جاتا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آپ نے ایس سی او کانفرنس میں دیکھا ان دنوں میں انہوں نے فتنا فساد پھیلانا چاہا، یہ 4 سال حکومت میں رہے ہیں انہوں نے کیا کیا۔

قومی خبریں سے مزید