• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراتیوں کی شکل میں مبینہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری، دلہا شادی کارڈ لیکر پہنچ گیا

فیصل آباد میں باراتیوں کی شکل میں مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کو گرفتار کرنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، 3 گھنٹے بعد دولہا وقار شادی کا کارڈ لے کر سرگودھا روڈ خود پہنچ گیا۔

وقار کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرگودھا روڈ پر باراتیوں کی گاڑیوں کو کھڑا کیا ہوا ہے، ہمارا احتجاج سے کوئی تعلق نہیں، پولیس کو غلط فہمی ہوئی، ہمیں پی ٹی آئی قافلے کا حصہ سجھ کر بارات کی گاڑیاں روکیں۔

شادی کا کارڈ لیکر پہنچنے والے دلہے وقار کا کہنا ہے کہ پولیس نے ڈرائیورز سے موبائل فون اور گاڑیوں کی چابیاں لے لیں، گاڑیاں سجا کر بارات کی روانگی کیلئے گھر جا رہی تھیں، میری بارات ہاؤسنگ سوسائٹی سے امین پور بنگلہ جانی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے بارات کی صورت میں جانیوالے پی ٹی آئی کارکنوں اور گاڑیوں کو روکنے کا دعویٰ کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید