اسلام آباد میں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی قیادت میں برہان کے قریب ڈھوک گھر پہنچ گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق قیادت علی امین کر رہے ہيں، بشریٰ بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔
احتجاج میں شرکت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی، معین ریاض، ایم پی اے بشارت ڈوگر، انفارمیشن سیکریٹری حافظ ذیشان اور صداقت عباسی سمیت 400 سے زائد کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
اس سے قبل رات گئے پی ٹی آئی کا پشاور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں احتجاجی قافلہ غازی بروتھا پہنچا تھا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شر انگيزی سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں۔