• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں لاپتہ اسرائیلی ربی کی لاش کی شناخت، مالدووا کا پاسپورٹ برآمد

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی مذہبی رہنما کی لاش کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شناخت کرلی گئی۔ دبئی سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مذہبی و روحانی رہنما زوی کوگن جمعرات سے دبئی میں لاپتہ تھے۔  

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اسرائیلی ربی کے  پاس مشرقی یورپی ملک مالدووا کا پاسپورٹ بھی تھا۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ربی زوی کوگن نے مالدووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ابوظبی میں اسرائیلی مشن نے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا۔

اسرائیلی اور اماراتی حکام نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق یورپی ملک مالدووا کا سفارتخانہ بھی تحقیقات میں شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید