خواجہ سراؤں نے حقوق کےلیے حیدرآباد میں مورت مارچ کا انعقاد کیا اور مردم شماری صحیح سے گنتی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ صرف برابری کا حق مانگ رہے ہیں، خواتین اور بچوں کی طرح خواجہ سراؤں کا بھی ایک دن مقرر کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دن مقرر کیے جانے سے خواجہ سراؤں سے متعلق لوگوں میں آگاہی آئے گی۔
مورت مارچ کے شرکاء نے مزید کہا کہ مردم شماری میں ہمیں صحیح اس لیے نہیں گنا گیا کہ یہ لوگ حق مانگیں گے۔
شرکاء نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کے شہری ہیں، برابر کے حقوق دیے جائیں، ہر سال سندھ مورت مارچ منایا جائے گا۔