نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں۔
پی ٹی آئی احتجاج پر ردعمل میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کی عزت اور وقار کے ساتھ سوچی سمجھی سازش اور کھیل ہے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ بار بار پی ٹی آئی احتجاج کی کال ایسے وقت میں کیوں دیتی ہے؟ خدارا پاکستان کو اپنی گھٹیا سیاست پر فوقیت دیں۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ احتجاج کی کال ایسے دن کیوں جب اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آرہی ہوں؟
ان کا کہنا تھا کہ آج بیلاروس کے وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کی آج اسلام آباد ہے، چینی وزیراعظم کا دورہ ہو، ایس سی او سمٹ ہو یا بیلاروس کے صدر کا دورہ ہو، پی ٹی آئی احتجاج کرتی ہے۔